راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ پر تباہ کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملہ آور سمیت چارفتنہ الخوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے،سکیورٹی فورسز نے غیرمتزلزل بہادری کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار
صدرمملکت آصف علی زرداری،،وزیراعظم شہباز شریف اوروزیرداخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،قومی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ادھر ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کا عبرت ناک انجام ہوا ہے، حملہ آوروں کی لاشیں بازار میں لانے پر شہریوں کا نفرت کا اظہار کیا ہے۔












