لاہور( پاک ترک نیوز) ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا 4دسمبر سے آغا ز ہونے جا رہا ہے ، آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کو میچ سے قبل جھٹکا لگا ہے ۔
برسبین میں 4دسمبر سے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گا یہ ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا ۔ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔
پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ دو روز میں ہی مکمل ہوگیا تھا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو بڑے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔
ایشز سیریز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں جبکہ انگلش ٹیم کو مارک وڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں ۔
عثمان خواجہ کے متبادل کے طور پر ابھی تک کسی بھی کھلاڑی کوشامل نہیں کیا گیا ہے تاہم وہ دوسرے ایشز ٹیسٹ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ عثمان کمر میں انجری کے باعث پہلی اننگز میں گرائونڈ سے باہر چلے گئے تھے ۔
دوسری جانب انگلینڈ نے مارک وڈ کی جگہ بیٹنگ آل رائونڈر ول جیکس کو شامل پلینگ الیون میں شامل کیا ہے ۔ مارک وڈ بھی پہلے ٹیسٹ میچ انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے دو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ول جیکس کی تین برس بعد واپسی ہوئی ہے انہوں نے پاکستان کیخلاف 2022میں ڈیبیو کیا تھا اور 6وکٹوں کے ساتھ 89رنز بھی بنائے تھے۔
یاد رہے کہ ایشز سیریز پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہے ۔تیسرے ٹیسٹ کا آغاز 17جبکہ چوتھا 26دسمبر سے شروع ہو گا جبکہ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 04جنوری 2026سے سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔












