منگل , 28 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت

8 مہینے پہلے
A A
امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا ہے، دفتر خارجہ نے بھی اس حوالے سے وضاحت کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکہ میں گرفتار شخص سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔
ترجمان کا کہناہے کہ حکومتی سطح پر کی گئی انکوائری کے نتائج میں واضح ہوا کہ لقمان خان افغان شہری ہے، پاکستانی نہیں، وہ بطور مہاجر کچھ عرصہ پاکستان میں مقیم رہا، اپنی زندگی کا زیادہ حصہ امریکا میں گزارا ہے۔
طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں اسے ’’پاکستانی شہری‘‘ قرار دینا حقائق کے منافی ہے لہٰذا اس حوالے سے درست معلومات سامنے رکھنا ضروری ہے۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 25 سالہ لقمان خان کی گرفتاری 24 نومبر کی رات عمل میں لائی گئی تھی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا جس میں لقمان موجود تھا، لقمان خان نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہ مانے اور مزاحمت کرنے پر اسے گرفتار کیا گیا۔
امریکی میڈیا نے رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ تفتیش کے دوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویز برآمد ہوئیں۔
لقمان خان کے ٹرک سے برآمد ہونے والی دستاویز میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس سٹیشن کا خاکہ، داخلی اور خارجی دروازوں کے نشانات اور ایک پولیس افسر کا نام بھی درج تھا، ایف بی آئی نے گرفتار ی کے ایک روز بعد 25 نومبر کو لقمان خان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جہاں سے مزید جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کا طالب علم ہے اور ملزم نے اسی یونیورسٹی کے پولیس ڈپارٹمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

موضوعات : afghanistanamericaforeginminstryislamabad
ShareSend

متعلقہ خبریں

US admits to the deaths of 18 soldiers in the war with Iran.
تازہ ترین

امریکہ کا ایران کے ساتھ جنگ میں18 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

27 جولائی , 2026
Why did China build replicas of US warships, aircraft, and Taiwanese buildings
تازہ ترین

چین نے امریکی جنگی جہازوں، طیاروں اور تائیوانی عمارتوں کی نقول کیوں بنائیں؟

27 جولائی , 2026
Exchanges between Iran and the US are ongoing through mediators, Ismail Baqai
تازہ ترین

ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثوں کے ذریعے تبادلہ جاری ہے ،اسماعیل بقائی

27 جولائی , 2026
TAPI Gas Project A $420 million project has been prepared to supply natural gas to the city of Herat.
تازہ ترین

تاپی گیس منصوبہ ہرات کے قریب، شہر میں قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے 42 کروڑ ڈالر کا منصوبہ تیار

26 جولائی , 2026
Trump's formidable plan against Iran Deployment of electronic warfare aircraft.
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران کیخلاف خوفناک منصوبہ ،برقی جنگی طیاروں کی تعیناتی

26 جولائی , 2026
US President announces halt to attack on Iran.
تازہ ترین

امریکی صدر کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان

26 جولائی , 2026
اگلی خبر
سلمان آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

سلمان آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Abbas Araghchi holds telephone conversations with the foreign ministers of Saudi Arabia and Oman.

عباس عراقچی کے سعودی عرب ،عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے

28 جولائی , 2026
Netanyahu's objections to the sale of F-35 jets to Turkey are again rejected

ترکیہ کوF-35 طیاروں کی فروخت پر نیتن یاہو کے اعتراضات پھر مسترد

28 جولائی , 2026
Major Google Maps update routes will appear clearer than before.

گوگل میپس کا بڑا اپ ڈیٹ ، راستے پہلے سے زیادہ واضح دکھائی دیں گے

28 جولائی , 2026
Launch of the ‘Zakirat Makkah’ campaign to raise awareness about the historical and cultural sites of Makkah.

مکہ مکرمہ کے تاریخی اور ثقافتی مقامات سے آگہی کی مہم ’ذاکرہ مکہ‘ کا آغاز

28 جولائی , 2026
Approval of proposed amendments to the Pakistan Oil Refining Policy 2023

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری

28 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English