ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بجلی صارفین پر 9 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ

2 مہینے پہلے
A A
Additional burden of Rs 9.8 billion on electricity consumers.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر، اگست کے بجلی بلوں میں مجموعی طور پر 9 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کردیا گیا۔ نیپرا نے جون میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے فی یونٹ 75 پیسے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی، نیپرا نے جون 2026 کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے

نیپرا کے مطابق جون کی مثبت فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ 0.7503 روپے فی کلو واٹ آور مقرر کی گئی ہے، جس کی وصولی صارفین سے اگست 2026 کے بجلی بلوں میں کی جائے گی۔

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم ریگولیٹر نے اس میں نمایاں کمی کرتے ہوئے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

اس اضافے سے اگست کے بلوں میں صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 9 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

جون کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اور سابق واپڈا نظام سے الگ ہونے والی تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق ایڈجسٹمنٹ تمام متعلقہ صارفین کیٹیگریز پر لاگو ہوگی، جن میں اضافی بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے جاری انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کے صارفین بھی شامل ہیں۔

تاہم لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور پری پیڈ بجلی صارفین کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ڈسکوز اور کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی ہے کہ جون کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ اگست کے بلنگ سائیکل میں صارفین کے بجلی بلوں میں شامل کی جائے۔

نیپرا کے مطابق فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ ہر ماہ لیا جاتا ہے اور ملک بھر میں نافذ ٹیرف نظام کے تحت اس کا مالی اثر عموماً ایک ماہ کے بل میں صارفین کو منتقل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور میرج ہالز میں کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی

جولائی میں صارفین سے 34 پیسے فی یونٹ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ وصول کی گئی تھی، جبکہ اگست کے لیے یہ شرح بڑھ کر 75 پیسے فی یونٹ ہوگئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جون کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے بعد اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو فی یونٹ 75 پیسے اضافی ادا کرنا ہوں گے، تاہم لائف لائن صارفین اور بعض دیگر کیٹیگریز کو اس اضافے سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔

موضوعات : #energypricerate
ShareSend

متعلقہ خبریں

Petrol price hiked again, diesel cheaper
تازہ ترین

پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ،ڈیزل سستا

26 ستمبر , 2026
پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
پاکستان

پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

25 ستمبر , 2026
Significant drop of over 21% in LNG prices
تازہ ترین

ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی بڑی کمی

25 ستمبر , 2026
Big drop in gold and silver prices
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

24 ستمبر , 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی
اہم ترین 3

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

22 ستمبر , 2026
What impact will oil prices rising above $100 have on Pakistan
تازہ ترین

تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر پاکستان پر کیا اثر پڑے گا؟

22 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Why does the car's turn signal make a click-click sound

گاڑی کے ٹرن سگنل سے "کلک، کلک" کی آواز کیوں آتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026
ناسا کی عمر رسیدہ خلائی دوربین کو بچانے کا مشن ناکام، نجی خلائی جہاز زمین پر واپس آگیا

ناسا کی عمر رسیدہ خلائی دوربین کو بچانے کا مشن ناکام، نجی خلائی جہاز زمین پر واپس آگیا

26 ستمبر , 2026
امریکی سپر ہارنیٹ پر نیا ہائپرسونک میزائل بلیک بیئرڈ کی واضح تصاویر سامنے آگئیں

امریکی سپر ہارنیٹ پر نیا ہائپرسونک میزائل بلیک بیئرڈ کی واضح تصاویر سامنے آگئیں

26 ستمبر , 2026
Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

26 ستمبر , 2026
Speaker's permission before arresting MPA Interior Minister Mohsin Naqvi mocks Khyber Pakhtunkhwa government

ایم پی اے کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر کی اجازت؟ وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبر پختونخوا حکومت پرطنز

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔