منگل , 29 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مریم نواز سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

2 مہینے پہلے
A A
Acting US Ambassador meets Maryam Nawaz
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں تعلیم کے فروغ، سیکیورٹی، سرمایہ کاری اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اثاثوں اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

قائم مقام امریکی سفیر نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہا، جبکہ پنجاب میں سیلاب اور سموگ سے نمٹنے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ملاقات میں لاہور میں پنجاب یو ایس بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے محفوظ بسنت کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان انہیں بہت پسند ہے، خصوصاً پنجاب اور لاہور کے لوگ زندہ دل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آئندہ سال بسنت میلے کو مزید توسیع دی جائے گی، جبکہ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانونی اور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مریم نواز کے مطابق پنجاب میں ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔ امریکہ میں مقیم 10 لاکھ پنجاب کے اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مون سون سے قبل پیشگی اقدامات اور ڈسٹرکٹ واساز کے قیام سے بارشی پانی کے فوری نکاس کو ممکن بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو ای ٹی لاہور کی دوسری میرٹ لسٹ، آج داخلے کی آخری تاریخ

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بدل رہا ہے، پنجاب کے شہر اور دیہات ری فارم ہورہے ہیں۔پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے خواتین کو بااختیار بنانے کو محض علامتی نہیں بلکہ عملی شکل دی۔ خواتین کی آمدورفت میں آسانی کے لیے الیکٹرک اسکوٹیز اور الیکٹروبس سروس شروع کی گئی ہے، جبکہ خواتین کو مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرضے بھی دیے جارہے ہیں۔

مریم نواز کے مطابق خواتین کے تحفظ کے لیے ڈائریکٹ پنک بٹن اور ورچوئل پولیس اسٹیشن جیسے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

موضوعات : embissdormaryamnawaz
ShareSend

متعلقہ خبریں

Eliminating violence, hatred, and extremism is essential for lasting peace, says the Chief Minister of Punjab.
تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

21 ستمبر , 2026
Maryam Nawaz has paid the Punjab government for the expenses of the official aircraft used for her London visit.
تازہ ترین

مریم نواز نے لندن دورے کے سرکاری طیارے کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کردیئے

17 ستمبر , 2026
Sahiwal lawmakers meet Chief Minister Maryam Nawaz.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ساہیوال کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

11 ستمبر , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz arrives in London, expected to meet Bilawal Bhutto
تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئیں، بلاول بھٹو سے ملاقات متوقع

6 ستمبر , 2026
There will be no compromise on law and order in Punjab Maryam Nawaz.
تازہ ترین

پنجاب کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مریم نواز

5 ستمبر , 2026
We want to make Punjab a hub of modern technology and the digital economy, says Maryam Nawaz.
تازہ ترین

پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

29 اگست , 2026
اگلی خبر
We will not allow the rights of the youth to be usurped Sarfraz Bugti

نوجوانوں کا حق نہیں مارنے دیں گے: سرفراز بگٹی

یہ بھی پڑھیں

آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان

آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان

28 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ،عطا تارڑ

پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ،عطا تارڑ

28 ستمبر , 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی ملاقات

28 ستمبر , 2026
چین کا ممکنہ نیا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز، امریکی سپر کیریئر سے بھی بڑا ہوگا

چین کا ممکنہ نیا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز، امریکی سپر کیریئر سے بھی بڑا ہوگا

28 ستمبر , 2026
پرتگال میں ایف 16طیاروں کی جگہ نئے جنگی طیاروں کی دوڑ، رافیل بھی میدان میں آگیا

پرتگال میں ایف 16طیاروں کی جگہ نئے جنگی طیاروں کی دوڑ، رافیل بھی میدان میں آگیا

28 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔