منگل , 29 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لیتھیم کا متبادل؟ سوڈیم آئن بیٹری سے دنیا حیران

2 مہینے پہلے
A A
A substitute for lithium The world amazed by sodium-ion batteries.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) موبائل فون سے لے کر الیکٹرک گاڑیوں تک۔۔۔ آج کی دنیا بیٹریوں پر چل رہی ہے، لیکن بیٹری بنانے میں استعمال ہونے والا لیتھیم مہنگا بھی ہے اور اس کے ذخائر بھی محدود ہیں۔اب سائنسدانوں نے ایک ایسے متبادل پر کام تیز کردیا ہے جو عام نمک میں موجود ایک عنصر سے تیار کیا جاسکتا ہے

اور حیران کن طور پر اس کی جدید ٹیکنالوجی 200 واٹ آور فی کلوگرام توانائی کثافت کے قریب پہنچ چکی ہے۔

سائنسدان اب اسی نسبتاً سستے اور وافر عنصر کو توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

سوڈیم آئن بیٹری میں چارجنگ کے دوران سوڈیم آئنز ایک الیکٹروڈ سے دوسرے الیکٹروڈ کی طرف منتقل ہوتے ہیں، جبکہ ڈسچارج کے دوران یہی عمل الٹ ہوجاتا ہے اور بجلی پیدا ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سوڈیم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ دنیا کے مختلف علاقوں میں وافر مقدار میں موجود ہے۔

یعنی لیتھیم کے مقابلے میں خام مال کی دستیابی زیادہ۔۔۔اور مستقبل میں لاگت بھی کم ہوسکتی ہے۔اسی وجہ سے سوڈیم آئن بیٹریوں کو الیکٹرک گاڑیوں، شمسی توانائی، صنعتی استعمال اور بڑے پیمانے پر بجلی ذخیرہ کرنے کے لیے اہم متبادل سمجھا جارہا ہے۔

لیکن ابھی یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر لیتھیم آئن بیٹریوں کا مقابلہ نہیں کرسکی۔موجودہ سوڈیم آئن بیٹریوں کی توانائی کثافت تقریباً 100 سے 160 واٹ آور فی کلوگرام ہے۔۔۔

جبکہ جدید ترین تجرباتی بیٹریاں 200 واٹ آور فی کلوگرام کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق بہتر الیکٹرولائٹس اور جدید الیکٹروڈ مواد نے توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سوڈیم آئن بیٹریوں کے سامنے کچھ چیلنجز بھی موجود ہیں۔لیتھیم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں ان کی سائیکل لائف کم ہوسکتی ہے۔۔۔اور چارجنگ کے دوران بیٹری کے اندر موجود مواد میں حجم کی تبدیلی بھی ایک مسئلہ ہے۔اسی لیے سائنسدان ایسے نئے مواد تیار کررہے ہیں جو بیٹری کو زیادہ مضبوط، محفوظ اور دیرپا بنا سکیں۔

خاص طور پر الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں میں سوڈیم آئن بیٹریاں کم قیمت متبادل فراہم کرسکتی ہیں۔

لیکن معاملہ صرف گاڑیوں تک محدود نہیں۔شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کو جب فوری استعمال نہ کیا جاسکے تو اسے ذخیرہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔۔اور یہی وہ جگہ ہے جہاں سوڈیم آئن بیٹریاں مستقبل میں بڑا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سولر انقلاب،اب دوڑ صرف پینلز کی نہیں، بیٹریوں کی ہے

تصور کریں۔۔۔سورج ڈوب گیا، سولر پینلز نے بجلی بنانا بند کردی۔۔۔لیکن دن کے وقت ذخیرہ کی گئی توانائی رات بھر گھروں اور صنعتوں کو بجلی فراہم کرتی رہے۔اسی طرح بجلی کے قومی نظام میں طلب اور رسد کے درمیان فرق کو متوازن کرنے کے لیے بھی یہ بیٹریاں استعمال کی جاسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق مستقبل کی کامیابی صرف بیٹری کے ایک حصے میں نہیں بلکہ پورے نظام میں بہتری سے حاصل ہوگی۔لیتھیم کی قیمت، دستیابی اور ماحولیاتی اثرات نے دنیا کو نئے متبادل تلاش کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

مستقبل کی بیٹری ٹیکنالوجی کا اہم کردار بننے کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے۔100 سے 160 واٹ آور فی کلوگرام سے 200 واٹ آور فی کلوگرام کے قریب پہنچتی ٹیکنالوجی۔۔۔

اگر سائنسدان اس رفتار سے سوڈیم آئن بیٹری کی کارکردگی بہتر کرتے رہے تو ممکن ہے مستقبل کی سستی الیکٹرک گاڑیوں اور بڑے توانائی ذخیرہ کرنے والے نظاموں میں لیتھیم کے بجائے سوڈیم نمایاں نظر آئے۔

موضوعات : batterylathamsodiam
ShareSend

متعلقہ خبریں

Production of solid-state batteries by the Chinese company BYD
تازہ ترین

چینی کمپنی بی وائی ڈی کی ٹھوس حالت بیٹری کی تیاری

15 ستمبر , 2026
US's one-megawatt nuclear battery enters testing phase
تازہ ترین

امریکا کی ایک میگاواٹ نیوکلیئر بیٹری تجربات کے مرحلے میں داخل

29 اگست , 2026
The Solar Revolution The race is no longer just about panels—it’s about batteries.
تازہ ترین

سولر انقلاب،اب دوڑ صرف پینلز کی نہیں، بیٹریوں کی ہے

10 جولائی , 2026
Solar panels will be cheaper, batteries will also be cheaper
تازہ ترین

سولر پلیٹس سستی، بیٹریاں بھی ہوں گی سستے داموں؟

24 جون , 2026
Why are e-bikes catching fire
تازہ ترین

آخر ای بائیکس میں آگ کیوں لگ رہی ہے؟

16 جون , 2026
A pit the size of two football fields was dug to install the world's most powerful battery
تازہ ترین

دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری نصب کرنے کیلئے 2فٹبال میدانوں کے برابر گڑھا کھود دیا گیا

20 مئی , 2026
اگلی خبر
Meeting between the Norwegian Foreign Minister and Field Marshal Syed Asim Munir.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات

یہ بھی پڑھیں

آذربائیجانی لڑکی ڈیانا کا پاکستانی شوہر سے طلاق نامہ سامنے آگیا

آذربائیجانی لڑکی ڈیانا کا پاکستانی شوہر سے طلاق نامہ سامنے آگیا

29 ستمبر , 2026
فیول ریلیف اسکیم، 76 لاکھ صارفین کی رجسٹریشن مکمل، 77 لاکھ 10 ہزار ٹوکن استعمال

فیول ریلیف اسکیم، 76 لاکھ صارفین کی رجسٹریشن مکمل، 77 لاکھ 10 ہزار ٹوکن استعمال

29 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کو ہر صورت نکلنے کا اعلان

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کو ہر صورت نکلنے کا اعلان

29 ستمبر , 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آئین میں کیا طریقہ کار ہے

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آئین میں کیا طریقہ کار ہے

29 ستمبر , 2026
OpenAI has halted the release of its new artificial intelligence model, Astra 6.1.

اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کے نئے ماڈل آسٹرا 6.1کا اجرا روک دیا

29 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔