جمعہ , 6 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسپائیڈر مین جیسا اڑنے والا بورڈ

1 دن پہلے
A A
A flying board like Spider-Man's
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز)کیا اب انسان کو اڑنے کے لیے جہاز، ہیلی کاپٹر یا بڑے بڑے پروں کی ضرورت نہیں رہے گی؟ چین کے ایک 26 سالہ نوجوان نے ایسا اڑنے والا بورڈ تیار کرلیا ہے جو دیکھنے میں ہالی وڈ فلم اسپائیڈر مین کے کردار گرین گوبلن کی مشین جیسا ہے! حیران کن بات یہ ہے کہ نوجوان نے نہ انجینئرنگ کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی، نہ کسی بڑی کمپنی کی لیبارٹری میں کام کیا، بلکہ اپنی محنت، تجربات اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایسا کارنامہ انجام دیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

یہ کوئی فلمی منظر نہیں، بلکہ چین کے نوجوان سونگ شِنگ یو کا تیار کردہ برقی اڑنے والا بورڈ ہے، جس پر سوار ہوکر اس نے ایشیا کے طویل ترین دریا یانگسی کو عبور کیا۔

چین کے صوبے ہوبے میں ہونے والی اس پرواز نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ نوجوان کی ویڈیو کو چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈوئین پر تقریباً 40 لاکھ لائکس ملے، جبکہ بڑے میڈیا اداروں نے بھی اس کارنامے کو نمایاں کوریج دی۔

لیکن اس حیرت انگیز ایجاد کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی بھی ہے!

سونگ نے صرف 14 سال کی عمر میں اسکول چھوڑ دیا تھا اور اپنے والد کی لکڑی کی فیکٹری میں کام کرنے لگا۔ مگر اس کے ذہن میں ایک ہی سوال تھا: کیا انسان اپنی بنائی ہوئی مشین پر سوار ہوکر خود بھی اڑ سکتا ہے؟

اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اس نے ایک پرانی ورکشاپ کو تجربہ گاہ میں تبدیل کیا۔ ابتدا میں پانچ چھوٹے جیٹ انجن لگائے، لیکن پہلے بڑے تجربے کے دوران انجنوں میں آگ لگ گئی اور تاریں جل گئیں۔

سونگ نے ہمت نہیں ہاری۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے خرابی کا تجزیہ کیا اور جیٹ انجنوں کی جگہ برقی موٹروں کا نظام تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ آبپاشی سندھ میں 23 ارب 95 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں

دو ماہ کی محنت کے بعد تیار ہونے والے نئے بورڈ میں دس برش لیس موٹرز نصب کی گئیں۔ رفتار کو کنٹرول کرنے کے لیے انگلی میں پہنی جانے والی ایک انگوٹھی استعمال کی گئی، جبکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی فلائٹ مانیٹرنگ سسٹم اسے توازن برقرار رکھنے کے لیے آواز کے ذریعے ہدایات دیتا ہے۔

مگر یہ سفر اتنا آسان بھی نہیں تھا! پہلی پرواز کے دوران بورڈ کا توازن بگڑا اور نوجوان زخمی ہوگیا۔ دس روز سے زیادہ تربیت کے بعد اس نے دوبارہ کوشش کی اور یانگسی دریا کے اوپر پرواز کرکے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

سونگ اس سے پہلے بھی غباروں کے ذریعے ایک تجرباتی خلائی شٹل بھیجنے اور جیٹ پاورڈ وِنگ کے ذریعے پرواز جیسے خطرناک تجربات کرچکا ہے۔ اس کے بعض منصوبے ناکام بھی ہوئے اور اسے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

موضوعات : boardinventedspiderman
ShareSend

متعلقہ خبریں

Meeting of the Evacuee Trust Property Board regarding preparations for the 557th birth anniversary of the founder, Baba Guru Nanak.
تازہ ترین

بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تیاریوں کے سلسلے میں متروکہ وقف املاک کا اجلاس

15 اکتوبر , 2026
The Lahore Board has announced the results of the matriculation examinations.
تازہ ترین

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

6 اگست , 2026
Pakistan welcomes positive progress on the Gaza peace agreement.
تازہ ترین

پاکستان کا غزہ امن معاہدے پر مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

1 اگست , 2026
Important appointments and transfers likely in Pakistan Cricket Board
تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا امکان

9 جون , 2026
IMF and Pakistan budget talks begin
تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے بجٹ مذاکرات شروع

13 مئی , 2026
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں بےضابطگیاں،امین الاسلام کا دور ختم
اہم ترین 3

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں بےضابطگیاں،امین الاسلام کا دور ختم

7 اپریل , 2026
اگلی خبر
For the first time in history, more than 100 Democratic women have been elected to the US House of Representatives.

امریکی ایوان نمائندگان میں ریکارڈ پہلی بار 100سے زائد ڈیموکریٹ خواتین منتخب

یہ بھی پڑھیں

A major solar energy revolution in Turkey, one of Europe's largest solar farms operational

ترکیہ میں شمسی توانائی کا بڑا انقلاب، یورپ کے بڑے سولر فارمز میں سے ایک فعال

6 نومبر , 2026
The Global Threat of Online Fraud Citizens Lost $148 Billion in a Single Year.

آن لائن فراڈ کا عالمی خطرہ، امریکی شہری ایک سال میں 148 ارب ڈالر سے زائد لٹا بیٹھے

6 نومبر , 2026
Boeing and Saab’s T-7A training aircraft has reached a significant milestone.

بوئنگ اور ساب کے ٹی 7 اے تربیتی طیارے نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

6 نومبر , 2026
Proposal to relax rules for commercial spaceflight in the US, likely to benefit SpaceX and Blue Origin

امریکا میں تجارتی خلائی پروازوں کے قوانین نرم کرنے کی تجویز، اسپیس ایکس اور بلیو اوریجن کو فائدہ پہنچنے کا امکان

6 نومبر , 2026
Captain Farhan Yousuf is determined for the Pakistan Under-19 team to retain the Asia Cup title.

کپتان فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم

6 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔