اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 12 ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں، جبکہ عمر ایوب اور عرفان سلیم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری استعمال نہ کرنے کا حکم
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 1033 میں حاصل کیے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے جن ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ان میں بابر سلیم سواتی، محمد عثمان، آصف محسود، عجب گل سمیت دیگر شامل ہیں۔اسی مقدمے میں ارکان قومی اسمبلی شاہ احد، شیر علی ارباب اور زبیر وزیر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔












