منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین نے دفاعی ٹیکنالوجی میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

1 سال پہلے
A A
چین نے دفاعی ٹیکنالوجی میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
Share on Facebookwhatsapp

از:سہیل شہریار

چینی سائنسدانوں نے 6 جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ترین نیا ہتھیار تیار کرکیا ہے جو پانچویں اور چھٹی نسل کے جدید لڑاکا طیاروں کو بھی الجھا کر ان کے مواصلاتی نظام کو جام کر سکتا ہے۔
محققین کا دعویٰ ہے کہ نیا ریڈیو سگنل پروسیسنگ سسٹم جدید ریڈار آلات کے خلاف موثر کاروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ 6 جی ہتھیار دشمن کے ریلے کو روک سکتا ہے اور امریکی ساختہ F-35 جیسے جدید لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں کو الجھانے کے لیے ہزاروںدھوکہ دینے والےسگنل پیدا کر سکتا ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق یہ نئی ایجاد مختصر وقت میں بڑی مقدار میں معلومات کی ترسیل کے لیے ایک مواصلاتی آلہ کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ آلہ بیک وقت ایک ہی فریکوئنسی مواصلات اور جام کرنے کی صلاحیتوں” کے ساتھ دنیا کا پہلا عوامی طور پر ظاہر کردہ نظام کی نشاندہی کرتا ہے۔چنانچہ6 جی ٹیکنالوجی کا ارتقاء کمیونیکیشن، ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر ایپلی کیشنز کے ہم آہنگی کو آگے بڑھا رہا ہے۔
6 جی ٹیکنالوجی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی تازہ ترین نسل ہے۔ جو موجودہ 5جی سسٹمز کے مقابلے میں تیز رفتار، کم تاخیر اور زیادہ صلاحیت کو قابلاستعمال بناتی ہے۔یہ 1 ملی سیکنڈ سے کم کی تاخیر کے ساتھ ڈیٹا کی ترسیل کی شرح 100 جی بی فی سیکنڈ تک بڑھاسکتی ہے۔ اور یہ صلاحیت ممکنہ طور پر5جی سے 1000 گنا زیادہ ہے۔
تازہ ترین پیشرفت 6 جی کی وجہ سےیہ ممکن ہےکہ مائیکرو ویو-فوٹونک سسٹمکو بروئے کار لاتےہوئے فوٹوون اور الیکٹران دونوں کی مشترکہ پروسیسنگ کو فعال کیا جائے۔
ایسے ہی ایک نظام کو مائیکرو ویو فوٹوونک فلٹر (MPF) کہا جاتا ہے۔ جو ہائی پرفارمنس ریڈیو فریکوئنسی (RF) سگنل پروسیسنگ کے لیے ایک امید افزا حل کے طور پر ابھر رہا ہے۔جبکہ انٹیگریٹڈ مائیکرو ویو فوٹوونک فلٹرز (IMPFs) حالیہ دنوں میں زیادہ توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ کیونکہ وہ کمپیکٹ، ری کنفیگر ایبل، اور کم طاقت والے ریڈیو فریکوئنسی کمیونیکیشن سسٹم کو فعال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مائیکرو ویو سسٹمز کے برعکس، جو کہ صرف واحد صلاحیتوں جیسے مواصلات یا سینسنگ پر مرکوز ہیں، ان مائیکرو ویو-فوٹونک سسٹمز میں براڈ بینڈ کی گنجائش کم نقصان، مضبوط عدم مداخلت کی خصوصیات اور ٹیون ایبل لچک ہوتی ہے۔ اوریہ خصوصیات بیک وقت متعدد افعال کی انجام دہی کو ممکن بناتی ہیں جیسے تیز رفتار ٹرانسمیشن اور سگنل کی تعمیر نو۔نئےہتھیار کے موجدوں نےکہا ہے کہ یہ آلہ "ایک کمپیکٹ، ملٹی فنکشنل فن تعمیر میں اعلیٰ سگنل اسٹوریج، جیمنگ اور ٹرانسمیشن کی کارکردگی دکھاتا ہے، جو اگلی نسل کی الیکٹرانک جنگ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔”
تاہم، موجودہ 6 جی ٹیکنالوجی کو اب بھی "نظام کو آسان بنانے اور فعالیت بڑھانے کے درمیان تضاد” کا حامل قرار دیا جاتا۔
تازہ ترین پیشرفت 6 جی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کے غلبہ کو بھی اجاگر کرتی ہے۔کیونکہ چین ہی وہ ملک ہے جودنیا بھر میں اس ٹیکنالوجی کی پیٹنٹس کا سب سے بڑا ذخیرہ رکھتاہے۔

موضوعات : #6g#china#defencetechnology#ptnurdu
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

31 اگست , 2026
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
China's new aerial tanker boasts astonishing capabilities; the YY-20A will now command combat aircraft in addition to refueling them.
تازہ ترین

چین کے نئے فضائی ٹینکر کی حیران کن صلاحیت ، YY-20A اب جنگی طیاروں کو ایندھن دینے کے ساتھ کمانڈ بھی کرے گا

27 اگست , 2026
اگلی خبر
حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم

حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم

یہ بھی پڑھیں

Robot ready to guide blind people

نابینا افراد کی رہنمائی کے لیے روبوٹ تیار

8 ستمبر , 2026
امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

8 ستمبر , 2026
آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔