اسلام آباد(پاک ترک نیوز)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 28 اکتوبر سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے، جس کے باعث صوبے بھر میں موسم تبدیل ہونے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا نظام پنجاب میں داخل ہوگا، جس کے زیرِ اثر مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بارشوں کے اس طاقتور سلسلے کے باعث موسم میں خنکی بڑھنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں قرارداد منظور
شہریوں کو موسم کی تبدیلی کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محکمہ موسمیات کی تازہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔












