کراچی ( پاک ترک نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونا 24 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 896 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نہ ڈگری نہ تشہیر ،پھر بھی اربوں کا مالک
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 5 ہزار 488 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 86 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 705 روپے کی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر اضافے سے 50.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












