کراچی ( پاک ترک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کردیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ محسن نقوی صاحب قومی اسمبلی کے اجلاس میں کم آتے ہیں، بزنس فورم کے بجائے انہیں قومی اسمبلی آنا چاہیے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں سسٹم کے مسائل پر بحث ہوگی تو وہ خود اس معاملے پر بات کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ سسٹم کے مسائل پر بحث کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ مسائل ابھی سے نہیں بلکہ تاریخی طور پر سسٹم میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے، ایرانی صدر
انہوں نے کہا کہ سسٹم کے مسائل پر کھل کر بحث ہونی چاہیے تاکہ ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔












