تہران ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایران کے پاکستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی قیمتی بنیاد ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، تجارتی اور سکیورٹی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مستحکم ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
دورۂ ایران کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔












