واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی مشرق وسطیٰ میں تعیناتی کی سینٹرل کمانڈ نے باضابطہ تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یو ایس ایس ابراہم لنکن پر طویل عرصے سے جاری تعیناتی کے باعث عملے پر دباؤ بڑھ گیا تھا اور بحری جہاز کی حالت سے متعلق بھی مسائل سامنے آئے تھے۔
یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی خطے میں آمد کا مقصد امریکی بحریہ کی موجودگی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ابراہم لنکن کے عملے کو ریلیف فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بحری طاقت اور آپریشنل استعداد برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ نئے طیارہ بردار جہاز کی تعیناتی سے خطے میں امریکی بحری موجودگی مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔












