کراچی ( پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 52 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1247 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 52 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
یاد رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 976 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے ، 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔












