اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) 16جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ورکنگ کرلی گئی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا اعلان کیا جائے گا، پٹرول 6روپے 60 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا، آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزیراعظم قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری دیں گے۔












