لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان نے لاہور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سائوتھ افریقہ کیخلاف پہلے دن کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 313رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھا آغاز کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہو گئی ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی صورت میں جلد ہی گر گئی ۔ عبداللہ شفیق محض دو رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔کپتان شان مسعود اور اوپنر بلے باز امام الحق کا ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا سکور 163رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے ۔ تاہم کپتان شان مسعود 76رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔
کچھ دیر مزاحمت کے بعد امام الحق بھی 93رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ بابر اعظم 23رنزبنا کر یز آئوٹ ہوئے ۔
محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے اننگز کو آگے بڑھایا اور سکور 318رنز تک پہنچا دیا ۔ محمد رضوان نے 62جبکہ سلمان علی آغا52رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سورین نے دو جبکہ ربادا اور پرینیلین سریان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔












