جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی ٹی آئی کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

11 مہینے پہلے
A A
پی ٹی آئی کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب
Share on Facebookwhatsapp

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے نامزد رہنما محمد سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔
نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن اراکین واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے جبکہ سپیکر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرنیکی رولنگ دی جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب کرلیے گئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 4امیدوار پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِ مقابل تھے۔
وزیراعلی کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس بابرسلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے آغاز پر علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تصویر اٹھاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔
اسمبلی ہال کا دروازہ بند ہونے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید دروازہ پیٹنا شروع کردیا، دروازے پر متعین سیکیورٹی اہلکاروں سے پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپ کے بعد ان کو اندر داخل کردیا گیا، تحریک انصاف کے ورکرز کی بڑی تعداد اسمبلی ہال پہنچ گئی۔
پابندی کے باوجود ارکان اسمبلی کے ساتھ آئے پی ٹی آئی ورکرز اسمبلی ہال پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی ورکرز نے اسمبلی ہال میں نعرے بازی کی۔
ڈاکٹر امجد پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل جو تحریک لبیک کے کارکنوں کے ساتھ سلوک ہوا ہم اس کی مزمت کرتے ہیں، تحریک لبیک کے شہید کارکنوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
سپیکر بابر سلیم نے رولنگ دی کہ قائد ایوان کے انتخاب پر رولنگ دیتا ہوں کہ جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ بلکل آئینی کے مطابق ہے، یہ اس ملک کے چند لوگوں کی خواہش ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلی نا بنے، آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت علی امین کے استعفی دے چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس رولنگ کے تحت علی امین گنڈاپور اپنا استعفی 8 اکتوبر کو دے چکے ہیں، علی امین گنڈاپور کا استعفی ان کی وفاداری کا اظہار ہے، 11 اکتوبر کو علی امین نے اسپیکر کو اپنے استعفی کے حوالے تحریری طور پر آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر نے 11 اکتوبر کو علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کی، میں بحیثیت اسپیکر سمجتا ہوں کہ علی امین گنڈاپور اپنے منصب سے مستعفی ہوچکے ہیں، وزیراعلی صوبے کا انتظامی سربراہ ہوتا ہے، آئین میں ویراعلی کے استعفی کی منظوری کی کوئی شرط نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا انتخاب میری آئینی زمہ داری ہے، میں علی امین گنڈاپور کے استعفی اور نئے قائد ایوان کے انتخاب کو آئین و قانون کے مطابق قرار دیتا ہوں۔
نئے وزیر اعلی کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا، غیر حاضر اراکین کی حاضری یقینی بنانے کے کئے پانچ منٹ کے لئے گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں، حکومتی اراکین سہیل آفریدی کے لئے مختص لابی نمبر ایک میں جمع ہونا شروع ہوگئے، انتخابی نتائج تک اراکین ایوان لابیز ہی میں رہیں گے۔
سپیکر اسمبلی نے کہا کہ ہمارے سابقہ وزیر اعلیٰ جنہوں نے اپنا استعفیٰ 8 تاریخ کو بھیجا، سی ایم نے دوبارہ اپنا استعفیٰ 11 اکتوبر کو بھی بھیجا، آج انہوں نے فلور آف دی ہاؤس بھی باضابطہ اعلان کیا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے، بعض لوگوں کی خواہش ہے کہ سہیل آفریدی سی ایم نہ بنیں لیکن یہ اسمبلی کے آئینی عہدے لوگوں کی خواہش پر نہیں بلکہ قانون کے تحت ہوتے ہیں۔
اس کے بعد نئے وزیر اعلی کے انتخاب کا عمل شروع کی گیا،غیر حاضر اراکین کی حاضری یقینی بنانے کے لیے پانچ منٹ گھنٹیاں بجائی گئیں، حکومتی اراکین سہیل آفریدی کے لئے مختص لابی نمبر ایک میں جمع ہوئے، وزیر اعلیٰ کے اراکین کے ووٹ ڈالنے کے بعد دوبارہ دو منٹ کے لئے گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے قائد ایوان منتخب ہوگئے، پی ٹی آئی کے رکن آصف محسود بیرون ملک ہونے کی وجہ سے انتخابی عمل میں حصہ نہ لے سکے۔
اراکین اسمبلی نے نومنتخب سی ایم کو گلے لگ کر مبارکباد دی، پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلٰی کو 90 ووٹ پڑے جب کہ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ نہ مل سکے، پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلٰی کو 90 ووٹ پڑے۔
سپیکر نے کہا کہ تمام جماعتوں نے وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ کیا، ڈی آئی ایس پی آر سے کہنا چاہتا ہوں ہم آپ سے محبت کرتے ہیں، ہمارے فوجی جوان ملک کے لیے قربانی دے رہے ہیں۔
سپیکر کی جانب سے بار بار آرڈر آف دی ہاؤس کہنے کے باوجود نعرے بازی جاری رہی، اسپیکر نے کہا کہ سہیل آفریدی نے مطلوبہ تعداد سے زیادہ ووٹ لیے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے لئے سہیل آفریدی کا انتخاب سارے صوبے کے لئے ہے، جو محنت کرے گا ملک سے محبت کرے گا وہ کامیاب ہوگا، یہ صوبے کی تاریخ ہے جو بھی کوشش کرے گا آئینی حق اسکا ہوگا۔

موضوعات : cmkhybperpkkhyberpkpeshawarsohailafridi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rain in several cities of Khyber Pakhtunkhwa; intensity of the heatwave broken.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

4 ستمبر , 2026
Rain-related incidents in Khyber Pakhtunkhwa 2 dead, 3 injured.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

2 ستمبر , 2026
Security forces' operation in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan; 11 terrorists killed.
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

27 اگست , 2026
سہیل آفریدی کا 27 اگست کو لانگ مارچ اور 40لاکھ افراد اسلام آباد لانے کا اعلان
اہم ترین 3

سہیل آفریدی کا 27 اگست کو لانگ مارچ اور 40لاکھ افراد اسلام آباد لانے کا اعلان

22 اگست , 2026
Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister announces filing of contempt of court petition against the government.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

21 اگست , 2026
کوئٹہ سے پشاور کے لیے ٹرین سروس 2 روز بعد بحال
پاکستان

کوئٹہ سے پشاور کے لیے ٹرین سروس 2 روز بعد بحال

16 اگست , 2026
اگلی خبر
لاہور ٹیسٹ،پاکستان 378پر آئوٹ ،جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری

لاہور ٹیسٹ،پاکستان 378پر آئوٹ ،جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری

یہ بھی پڑھیں

Multiple explosions in Iran's Qeshm and Sirik.

ایران کے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکے

10 ستمبر , 2026
Imam-ul-Haq and Muhammad Rizwan appear before the National Cybercrime Agency

امام الحق اور محمد رضوان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں پیشی

10 ستمبر , 2026
The National Cyber ​​Crime Agency has summoned Imam-ul-Haq and Mohammad Rizwan for tomorrow.

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے امام الحق اور محمد رضوان کو کل طلب کر لیا

10 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will visit New York on September 20.

وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو نیویارک جائیں گے

10 ستمبر , 2026
China's new stride in drone technology preparations to integrate aerial, ground, and naval drones into a single combat system.

چین کا ڈرون ٹیکنالوجی میں نیا قدم، فضائی، زمینی اور بحری ڈرونز کو ایک ہی جنگی نظام سے جوڑنے کی تیاری

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔