جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے گفتگو کی کوشش، بات سنے بغیر چیمبر چلے گئے

7 مہینے پہلے
A A
KP Chief Minister Sohail Afridi tried to talk to the Chief Justice of Islamabad High Court, but he left the chamber without listening.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سُہیل آفریدی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کے روسٹرم پر جا کر بات کرنے کی کوشش تاہم چیف جسٹس بات سُنے بغیر چیمبر میں چلے گئے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے بات کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے۔
سہیل آفریدی کو چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کیلئے سیکرٹری کے آفس میں آنے کا پیغام دیا گیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز نہیں لگ رہے اوپن کورٹ میں ہی بات کروں گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان، نورین خان اور علیمہ خان بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی تھیں۔
وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہوتی تھی اس لیے اوپن کورٹ میں چیف جسٹس سے بات کرنے کی کوشش کی، میں رمضان میں روزے کی حالت میں روسٹرم پر گیا اور چیف جسٹس کو سلام کیا مگر انہوں نے سلام کا جواب بھی نہیں دیا۔
وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ ہم دکھانا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد پر امن احتجاج کرتے ہیں جو ہمارا حق ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ سوا گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد چیف منسٹر کو سلام کا جواب تک نہیں دیا گیا، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کی درخواست جمع کرائی لیکن درخواست ہی نہیں لگی۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ خان صاحب تک ان کے معالجین کو اور فیملی کی رسائی کی کوششیں کر رہے ہیں، عدالت نے ہفتہ وار دو ملاقاتوں کا آرڈر کیا، ایک دن وکلا اور ایک دن فیملی سے ملاقات کا دن طے ہوا، وزیراعلی کے پی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تو جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کرانے کا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسی روز گئے مگر ملاقات نہیں کرائی گئی، توہین عدالت کی درخواست دائر کی لیکن درخواست ہی نہیں لگی، توہین عدالت کی پرانی درخواستیں لگیں تو انہیں یک جنبش قلم نمٹا دیا گیا، ہائیکورٹ نے اپنے ہی آرڈر کی حکم عدولی پر کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر سپریم کورٹ چلے گئے، طبی معائنے کے لیے بھی درخواستیں دائر کی گئیں لیکن درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی۔
سلمان اکرم راجا نےاس موقع پر کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہمارے لیے ایک بند دروازہ ہے، یہاں ہم درخواستیں دائر کر سکتے ہیں لیکن اس پر سنوائی نہیں ہوتی، ٹوئٹر کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایک کیس سماعت کے لیے مقرر ہے، اس مقدمے کے حوالے سے بھی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات کرنے کی ہدایات جاری کیں، ملاقات کے بغیر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیسے جواب داخل کرایا جا سکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ میری ملاقات نہیں کروائی گئی مگر عدالت نے اس کیس میں بھی کاروائی کو آگے بڑھایا، عدالت کہہ رہی ہے کہ آپ ملاقات کے بغیر ہی جواب بھی داخل کریں اور بحث بھی کریں، کسی بھی فریق کو اس کا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

مزید برآں، سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا چیف منسٹر نے فیصلہ کیا کہ ساڑھے چار کروڑ عوام کے نمائندے کی حیثیت سے کورٹ میں کھڑے ہو کر پوچھیں گے، کیسز ختم ہونے پر چیف منسٹر نے اپنے بات کرنے کی کوشش کی لیکن چیف جسٹس صاحب اٹھ کر چلے گئے، ہم یہاں سے سپریم کورٹ بھی جائیں گے، عمران خان کا مقدمہ قوم اور عوام کو لڑنا پڑے گا۔

موضوعات : islamabadislamabadhighcourtkhyberpksohailafridi
ShareSend

متعلقہ خبریں

30 billion rupees spent on printing currency notes in Pakistan
تازہ ترین

پاکستان میں کرنسی نوٹ چھاپنے پر 30 ارب روپے خرچ

10 ستمبر , 2026
Terrorism sponsored by India will be eliminated Prime Minister
تازہ ترین

بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا،وزیراعظم

9 ستمبر , 2026
FWO proposes recovering investment in $432 million oil pipeline within four years.
تازہ ترین

432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

8 ستمبر , 2026
Ishaq Dar holds farewell meeting with Ambassador Tahir Andrabi; pays tribute to his services.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سفیر طاہر اندرابی سے الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

5 ستمبر , 2026
Plan to set up 70 fast-charging stations for electric vehicles in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں 70 برقی گاڑیوں کے تیز رفتار چارجنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
Rain in several cities of Khyber Pakhtunkhwa; intensity of the heatwave broken.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Pakistan's hopes of reaching the semi-finals are still alive

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں ابھی بھی برقرار

یہ بھی پڑھیں

Multiple explosions in Iran's Qeshm and Sirik.

ایران کے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکے

10 ستمبر , 2026
Imam-ul-Haq and Muhammad Rizwan appear before the National Cybercrime Agency

امام الحق اور محمد رضوان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں پیشی

10 ستمبر , 2026
The National Cyber ​​Crime Agency has summoned Imam-ul-Haq and Mohammad Rizwan for tomorrow.

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے امام الحق اور محمد رضوان کو کل طلب کر لیا

10 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will visit New York on September 20.

وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو نیویارک جائیں گے

10 ستمبر , 2026
China's new stride in drone technology preparations to integrate aerial, ground, and naval drones into a single combat system.

چین کا ڈرون ٹیکنالوجی میں نیا قدم، فضائی، زمینی اور بحری ڈرونز کو ایک ہی جنگی نظام سے جوڑنے کی تیاری

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔