تہران (پاک ترک نیوز )یمن کے ایران نواز حوثیوں نے سعودی عرب کی فوری بحری ناکہ بندی کا اعلان کر دیا
حوثی فوجی ترجمان نے ٹی وی پر خطاب میں کہا سعودی عرب کے خلاف سمندری پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔
عسکریت پسند گروپ نے کہا آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر سعودی دشمن کا بحری محاصرہ کر رہے ہیں، بحری ناکہ بندی سعودی عرب کی جانب سے 12 سالہ ظالمانہ محاصرے اور وسائل کی لوٹ مار کا جواب ہے۔
حوثی فوجی ترجمان نے کہا یمن کے صنعا ائیرپورٹ کی بندش ناقابل قبول ہے، اس بندش کا جواب بندش سے دیا جائے گا۔
گزشتہ دنوں حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ائیرپورٹ پر فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔












