اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہناہے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات خوش آئند ہے۔موجودہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا بھلا اس جماعت سے تعلق کیا ہے،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بھلا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں ۔مرکزی سینئر پرانے رہنماؤں کو سامنے لانا چاہیے
میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا ہمیں قومی حکومت کی طرف آگے بڑھنا ہوگا اور بڑی ترامیم کی جائیں۔پاکستان میں سیاست کی جگہ نہیں ہوگی تو مسائل پیدا ہونگے۔پاکستان میں اگر سپیس نہ ہوئی تو سیاست نہیں کر سکیں گے۔اگر سیاسی سپیس نہ ہوئی تو ہم معمالات حل نہیں کر سکیں گے
فواد چودھری نے مزید کہا پاکستانی قیادت نے تیسری عالمی جنگ کا راستہ روکا ہے۔پاکستان کا ایک عالمی لیڈر ہے جو ایران سعودی عرب یا امریکہ سے رابطے میں ہیں












