لاہور( پاک ترک نیوز)پٹرول مہنگا ہونے کے بعد آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے آفٹر شاکس ۔۔ عالمی منڈی میں پام آئل مہنگا ہونے لگا ۔
دس روز میں پام آئل کی قیمت میں 75ڈالر فی ٹن بڑھ چکی ،ایک ٹن پام آئل گیارہ سو ڈالر کا ہو گیا۔
پاکستان میں بھی آئل اور گھی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ،،، لوکل آئل اور گھی 10 سے 30 روپے مہنگا ہو گیا ۔












