تہران (پاک ترک نیوز )ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے دنیا کو یقین دلانے کےلیے تیار ہیں کہ ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔
تہران سے جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارا مذاکراتی وفد اپنے ملک کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ دنیا کو یقین دلانے کےلیے تیار ہیں کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔












