راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ کے دوران فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کمبیلہ اور عاصم آباد میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گرد سرغنہ شوکت ماما سمیت 4 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرکے فتنہ الہندوستان کے جھنڈے بھی ہٹا دیے گئے۔سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 68 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرا لیا۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔












