دوحہ ( پاک ترک نیوز ) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے آبنائےہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس کے منصوبے میں ایران کا ساتھ نہیں دیں گے۔
قطری وزیر اعظم نے کہا دنیا تک ہماری رسائی کے واحد راستے پر کسی اور کا کنٹرول قابل قبول نہیں ہوگا۔
قطری وزیراعظم نے کہا ایران نےکوئی مجوزہ ماڈل پیش کیا تو انہیں اس کے حق میں دلائل دینا ہوں گے،ہمیں ایران کے مجوزہ ماڈل کا جائزہ لینا ہوگا،امید ہے 30 دن میں بحری سرگرمیاں معمول قریب پہنچ جائیں گی۔
قطری وزیراعظم نے کہا قطر چند ہفتوں میں ایل این جی پیداوار معمول پرلانےکا ارادہ رکھتا ہے،ایل این جی پیداوار معمول پرلانا ہرمز میں صورتحال معمول پر آنے سے مشروط ہوگا۔بعض عناصر معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ضروری ہے کہ جہازوں کو ملنے والی کسی بھی دھمکی کی ایران سے تصدیق کی جائے۔












