اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے ۔
وزیراعظم نے صدر مملکت کو خطے کی بدلتی صورت حال اور امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی۔
پاکستان کی طرف سے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔












