ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے: وزیراعظم

12 مہینے پہلے
A A
پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے: وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مبارک دن پر وہ چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کے کردار کا بھی اعتراف ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین نے ترقی اور خوشحالی کے ایسے سنگِ میل عبور کیے ہیں جو دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی ایک لازوال اور ناقابلِ شکست رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے، یہ رشتہ باہمی اعتماد، قربانی اور اخلاص پر مبنی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان کا حالیہ دورہ چین انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا جس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان سب سے اہم مشترکہ منصوبہ ہے جو اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ دونوں ممالک اپنی شراکت داری کو نئے سنگ میل تک لے جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی عوامی جمہوریہ چین کے 76 ویں قومی دن پر چینی قیادت، کیمونسٹ پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ پاک چین سٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے مختصر مدت میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے خواب کو عملی تعبیر دی ہے، چین استقامت، اصولوں کی پاسداری اور اجتماعی فلاح کے جذبے سے اقوام عالم میں بلند مقام پر پہنچا ہے، چین کی معاشی، سماجی اور عسکری میدان میں غیر معمولی کامیابیاں خطے کیلئے ترقی و استحکام کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور حیرت انگیز ترقی پر قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک چین تعلقات تاریخی، سٹریٹجک اور مضبوط شراکت داری پر مبنی ہیں، سی پیک جیسے عظیم منصوبے پاک چین عظیم شراکت داری کی روشن مثال ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیاں، سمندر کی گہرائیاں اور قراقرم کی سنگلاخ راہیں پاک چین لازوال دوستی کی گواہ ہیں، چین نے ہر بحران، علاقائی تناؤ یا داخلی چیلنج میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مستقل اور مرکزی ستون ہیں، گوادر سے خنجراب تک، توانائی سے مواصلات تک، چین نے پاکستان کی معاشی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاک چین سٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قومی دن پر چینی قوم کی لگن، محنت اور جدت پسندی کو سلام پیش کرتے ہیں، چینی قوم کی مزید ترقی، کامرانی اور عروج کیلئے دعا گو ہیں، پاک چین دوستی زندہ باد۔

موضوعات : islamabadpmlnprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Progress on Sustainable Development Goals is slow; strong global cooperation is needed Prime Minister.
تازہ ترین

پائیدار ترقی کے اہداف پر پیش رفت سست، مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم

26 ستمبر , 2026
The Two Holy Mosques are a red line; there will be no compromise on their sanctity and security Prime Minister.
تازہ ترین

حرمین شریفین ریڈ لائن ہے، حرمت و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

26 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will address the General Assembly today.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

25 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
اہم ترین

وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

24 ستمبر , 2026
Stopwatch installed in the Federal Constitutional Court; each lawyer allowed 10 minutes for arguments.
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت میں اسٹاپ واچ نصب ،ہر وکیل کو 10منٹ دلائل کی اجازت

24 ستمبر , 2026
Pakistan is playing the role of a mediator between Iran and the US Prime Minister.
تازہ ترین

پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم

24 ستمبر , 2026
اگلی خبر
جنوبی افریقی ٹیم کو دورہ پاکستان کےدوران وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

جنوبی افریقی ٹیم کو دورہ پاکستان کےدوران وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔