تہران (پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے ،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزارت خارجہ آمد پر خیر مقدم کیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں ہاک ایران تعلقات اور معاہدے کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج اہم دورے پر ایران پہنچے ہیں ،جہاں وہ دیگر اعلیٰ ایرانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔












