تہران (پاک ترک نیوز )ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کردیا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے ہم مذاکرات کر رہے تھے، بدقسمتی سے امریکا نے وعدے توڑتے ہوئے جارحانہ اقدامات کیے، نتیجے میں ایران بھی وہ تمام نکات معطل کر رہا ہے، جن پر عملدرآمد کا ایران نے وعدہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں ،دوبارہ بمباری کی طرف جا سکتے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ درحقیقت اب ایران ان میں کسی کو نافذ نہیں کر رہا، اب ایران صرف اپنے ملک کے دفاع میں مصروف ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکا کو ایک بار پھر جواب مل رہے ہیں۔









