اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان کی ثالثی میں امریکا ،ایران معاہدے کا حتمی مسودہ مکمل ہو گیا،چند گھنٹوں میں اعلان متوقع ہے ۔
معاہدے کے نافذ ہوتے ہی فوری اور غیر مشروط جنگ بندی عمل میں آ جائے گی ، امریکا اور ایران ایک دوسرے کی فوجی، شہری اور معاشی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے ۔ میڈیا پر جاری سخت بیانات اور پراکسی محاذ آرائی کو بھی روکنے پر اتفاق ۔
مجوزہ نو نکاتی معاہدے میں آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور خلیج عرب میں جہاز رانی کی آزادی کی ضمانت بھی شامل۔۔۔معاہدے کے اعلان کے 7 روز بعد باقی متنازع امور پر باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔ ایران کی شرائط پر عمل درآمد کے بدلے امریکا بتدریج اقتصادی پابندیاں نرم کرے گا۔












