پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ملک بھر میں یوم فضائیہ آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

12 مہینے پہلے
A A
ملک بھر میں یوم فضائیہ آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز ) ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، آج ہی کے دن 1965 میں ایم ایم عالم نے وہ کارنامہ انجام دیا تھا جسے رہتی دنیا تک فضائی جنگوں کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی اور حریف ملک کی فضائیہ پر ہمیشہ کے لیے برتری پا لی جس کا مظاہرہ امسال مئی کی لڑائی میں بھی کیا گیا جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن طیاروں کو مار گرایا جس کی تصدیق ٹرمپ نے بھی کی۔
7 ستمبر 1965 کے یادگار دن کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے، قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔
1965 ء کی جنگ میں سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی عسکری تاریخ میں مثال ہے، انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، یہ کارنامہ آج بھی فضائیہ کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب سمجھا جاتا ہے۔
1965 ء کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرات اور مہارت کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانبازی نے پاکستان کو میدانِ جنگ میں برتری دلائی اور قوم کو سربلند کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی، اس کی کثیر الجہتی صلاحیتیں اور جدت ناقابلِ تسخیر ہیں اور پاک فضائیہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ دشمن کبھی جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق و باطل میں فضائیہ نے فیصلہ کن کردار ادا کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔
یومِ فضائیہ کے موقع پر آج قوم اپنے شہداء کو بھی یاد کر رہی ہے، جن میں نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
نشان حیدر راشد منہاس کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی، فاتحہ خوانی کی گئی اور نوجوان پائلٹ کو ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

موضوعات : defencedaylahorepafpakistanairforcerashidminhas
ShareSend

متعلقہ خبریں

Twenty-six courtrooms in the Lahore High Court's new 11-story building will be inaugurated tomorrow.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کی نئی 11 منزلہ عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح کل ہوگا

4 ستمبر , 2026
Lahore declared SCO’s “Tourism and Cultural Capital” for 2026-27
تازہ ترین

لاہور 2026-27کے لیے ایس سی او کا ’’سیاحتی و ثقافتی دارالحکومت‘‘ قرار

3 ستمبر , 2026
Lahore High Court Justice Raheel Kamran Sheikh resigns.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی

3 ستمبر , 2026
Decision made to build a tech park on 119 kanals in Lahore; billions of rupees in revenue expected.
تازہ ترین

لاہور میں 119 کنال پر ٹیک پارک بنانے کا فیصلہ، اربوں روپے کی آمدن متوقع

1 ستمبر , 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
اہم ترین 3

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

28 اگست , 2026
Lahore Action taken against illegal internet service provider, one person arrested
تازہ ترین

لاہور،غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

25 اگست , 2026
اگلی خبر
بھارت کا پاکستان سے پھر سفارتی رابطہ، ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

بھارت کا پاکستان سے پھر سفارتی رابطہ، ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا انتباہ

یہ بھی پڑھیں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Poor internet connectivity in Gilgit-Baltistan hampers tourism and disaster response efforts.

گلگت بلتستان میں ناقص انٹرنیٹ رابطہ، سیاحت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مشکلات

6 ستمبر , 2026
Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔