Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Most important

ایرانی حکومت کا حالات کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ

6 months ago
A A
ایرانی حکومت کا حالات کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ
Share on FacebookWhatsApp

تہران: (پاک ترک نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےدعویٰ کیا ہے کہ حالیہ احتجاجی لہر پر ریاست نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اکثریتی مظاہرین کو بیرونی عناصر کی جانب سے اکسانے کا ثبوت موجود ہے۔
تہران میں غیر ملکی سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ملک میں احتجاج کا آغاز پُرامن انداز میں ہوا تھا، جن کے دوران حکومت نے عوامی خدشات کو سنجیدگی سے سنا اور بعض معاشی اصلاحات کا آغاز بھی کیا۔
اُن کے مطابق دسمبر کے اختتام تک احتجاج محدود نوعیت کا تھا، تاہم جنوری کے آغاز میں اچانک صورتحال بدل گئی۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ بعد ازاں بعض نئے گروہ، شدت پسند عناصر اور دہشت گرد تنظیموں کے افراد احتجاج میں شامل ہوئے، جس کے نتیجے میں مظاہرے تشدد، فائرنگ اور خونریزی میں تبدیل ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اِن عناصر کو اسلحہ فراہم کیا گیا اور انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کا مقصد حالات کو بگاڑ کر بیرونی مداخلت کا جواز پیدا کرنا تھا۔
عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور دھمکیوں نے صورتحال کو مزید کشیدہ کیا اور تشدد کو ہوا ملی۔ اُن کے مطابق داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جن میں قتل، جلانے اور دیگر سفاکانہ کارروائیاں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اِن واقعات کے دوران سرکاری و نجی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا، جن میں دکانیں، بسیں، ہسپتال اور سینکڑوں مساجد شامل ہیں۔ کچھ افراد کو مالی ترغیبات دے کر حساس مقامات اور پولیس اسٹیشنوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جلد گرفتار شدگان کے اعترافی بیانات اور شواہد منظرِ عام پر لائے جائیں گے۔
عباس عراقچی نے بتایا کہ احتجاج میں شامل تقریباً 30 فیصد افراد پُرامن تھے، جن کے مطالبات کو حکومت جائز تسلیم کرتی ہے، جبکہ 70 فیصد مظاہرین کو غیر ملکی عناصر نے بھڑکایا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ملک میں استحکام بحال ہو چکا ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی جلد مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالات پر مکمل گرفت حاصل کر لی ہے اور پرامن شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

Tags: iranisraelprotest
ShareSend

Related Posts

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ
Latest

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران
اہم ترین 2

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے
The 3 most important

ایران کے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

22 July , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Pakistan

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

22 July , 2026
The US is ready for negotiations if Iran is serious, says Marco Rubio.
Latest

ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے،مارکو روبیو

22 July , 2026
US attacks on Iran continue for the eleventh day.
Latest

امریکہ کے ایران پر گیارہویں روز بھی حملے

22 July , 2026
Next Post
ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

Read this too

Who invented the air conditioner

ایئر کنڈیشنر کس نے ایجاد کیا؟

25 July , 2026
Pakistan's joint efforts for peace are ongoing Interior Minister Mohsin Naqvi.

امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی

25 July , 2026
Human trafficking laws need reforms and urgent legislation, says Lahore High Court

انسانی اسمگلنگ قوانین میں اصلاحات اور فوری قانون سازی کی ضرورت ہے،لاہور ہائیکورٹ

25 July , 2026
Ishaq Dar's meetings with the Foreign Ministers of Kyrgyzstan and Belarus.

اسحاق ڈر کی کرغز ستان اور بیلا روس کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

25 July , 2026
Monsoon rains in several areas of Punjab

پنجاب کے کئی علاقوں میں مون سون بارشیں

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu