واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہناہےایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے ، منیلا میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا امریکا کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات، سفارت کاری کے لیے تیار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا ایران اس حوالے سے سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کر رہا ، ہم اپنے قومی مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرینگے۔ ایران کی جانب سے مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو امریکہ دیگر آپشنز بھی استعمال کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ایران پر گیارہویں روز بھی حملے
خطے کے رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔












