لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب کے کئی علاقوں میں مون سون بارشیں جاری ہیں ۔لاہور میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ مسلم ٹاؤن، چوبرجی ،کوٹ لکھپت اور دیگر جگہوں پر بادل خوب برسے،بارش کے بعد کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔
سرگودھا میں بارش نے پورا شہر ڈبو دیا ،گلیاں ،محلے ،بازار اور شاہراہیں پانی پانی ہو گئیں ،اوکاڑہ میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔
فیصل آباد ،حافظ آباد ،جلالپور بھٹیاں، کامونکی ،فیروز والا،سانگلہ ہل،ساہیوال ،رینالہ خورد اور دیگر شہروں میں جل تھل ایک ہو گیا ، بہاولنگر میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے بات چیت کی تصدیق
۔حب،سبی میں بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔کراچی میں رات کو بارش کے باوجود حبس کی فضا برقرار ہے ۔ آج رات کو وقفے وقفے سےپھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔












