تہران (پاک ترک نیوز )ایرانی فوج نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ،پرنس حسن اور کنگ فیصل فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے ۔
ایرانی فوج کے مطابق حملے میں ایف 15 طیاروں،ڈرونز کی تیاری کے بنیادی ڈھانچے اور ہیلی کاپٹروں کے ذخیرہ کرنے کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہناہےحملے کے دوران 8 نئے ایم کیو 9 ڈرونز تباہ ، 2 کو شدید نقصان پہنچا ،ہیلی کاپٹر اسٹوریج مرکز میں موجود 2 امریکی ہیلی کاپٹرز بھی متاثر ہوئے،
یہ بھی پڑھیں: ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے،مارکو روبیو
دوسری طرف اردن نے ایران سے آنے والے 4 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،اردن کے فوجی ذرائع کے مطابق جنگی طیاروں نے ایران کے 4 ڈرونز فضا میں مار گرائے، اردن میں ایرانی ڈرون حملوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیںملی
اردنی فوجی ذرائع کے مطابق ڈرونز کا ملبہ گرنے والی جگہوں پر انجینئرنگ کور کی ٹیمیں پہنچ گئیں، علاقے محفوظ بنا دیے گئے،اردنی مسلح افواج کی فضائی حدود کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔












