اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاوس آف لارڈز کے رکن ضمیر چودھری نے ملاقات کی ہے ،لارڈ ضمیر چودھری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
لارڈ ضمیر چودھری نے کہا وزیراعظم ، فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لئے قابل تحسین کاوشیں کیں۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں سےپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی مشترکہ کوششوں جاری ہیں۔ انشاءاللہ اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔












