Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Pakistan

سوڈا ایش تنازع: ترکیہ اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ناخوش

7 months ago
A A
سوڈا ایش تنازع: ترکیہ اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر ناخوش
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد: ترکیہ نے پاکستان کی نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کی جانب سے سوڈا ایش کی درآمدات پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے شدہ دوطرفہ تجارتی اہداف کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جن پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق کیا تھا۔
ترکیہ نے این ٹی سی کو ارسال کردہ تحریری مؤقف میں کہا ہے کہ جن برسوں کو مبینہ نقصان (Injury Period) کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، ان میں تقریباً تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً جب ان کا موازنہ اس بنیادی سال سے کیا جائے جس میں ترکیہ سے سوڈا ایش کی درآمدات صفر تھیں۔
اس بنیاد پر ترکیہ کا مؤقف ہے کہ پاکستانی درخواست گزاروں کے نقصانات سے متعلق دعوے ٹھوس بنیادوں سے محروم ہیں۔ترکیہ نے این ٹی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کو کسی بھی قسم کے اقدامات نافذ کیے بغیر فوری طور پر ختم کیا جائے۔
ترک حکومت نے تسلیم کیا کہ عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے قواعد کے تحت اینٹی ڈمپنگ اقدامات ایک جائز قانونی ذریعہ ہیں، تاہم خبردار کیا کہ بغیر مناسب جواز کے ایسے اقدامات مقامی مسابقت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ترکیہ کے مطابق تحفظاتی پالیسیوں سے نہ صرف جدت (Innovation) متاثر ہوتی ہے بلکہ صارفین کے انتخاب محدود ہو جاتے ہیں اور صنعتی ترقی کی رفتار بھی سست پڑ جاتی ہے۔ غیر منصفانہ درآمدی پابندیاں عوامی مفاد کے خلاف ہیں کیونکہ اس سے سستی اور متنوع مصنوعات تک رسائی محدود ہو جاتی ہے۔
موجودہ معاملے میں ترکیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی درخواست گزار درحقیقت مقامی مارکیٹ میں سوڈا ایش کی درآمد روکنا چاہتے ہیں، نہ کہ کسی حقیقی نقصان یا غیر منصفانہ قیمتوں کے مسئلے کو حل کرنا۔ ترکیہ کو یقین ہے کہ این ٹی سی ڈبلیو ٹی او کے اینٹی ڈمپنگ معاہدے اور اس سے متعلقہ عدالتی نظائر کو مدنظر رکھتے ہوئے منصفانہ فیصلہ کرے گی۔
ادھر ترک سفارتخانے کے کمرشل کونسلر نے این ٹی سی کے چیئرمین عبدالرشید شیخ کو لکھے گئے خط میں یاد دلایا کہ یہ تحقیقات 18 جولائی 2025 کو شروع کی گئیں، جو پاکستان میں سوڈا ایش پیدا کرنے والی دو بڑی کمپنیوں، لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ اور اولمپیا کیمیکلز، کی درخواست پر مبنی تھیں۔
اس کے بعد این ٹی سی نے ترکیہ کی سوڈا ایش پیدا کرنے والی کمپنیوں کو سوالنامے ارسال کیے اور دسمبر 2025 میں کمیشن کا ایک وفد ترکیہ گیا، جہاں اس نے کمپنیوں کے دفاتر اور پیداواری یونٹس کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔
اس سے قبل اکتوبر 2025 میں ترک سفارتخانے نے حکومتِ ترکیہ کا سرکاری مؤقف این ٹی سی کو جمع کرا دیا تھا۔کمرشل کونسلر کے مطابق ترک دستاویز میں حکومتِ ترکیہ کے تجزیات، پاکستانی درخواست گزاروں کے الزامات کا تفصیلی جواب، اور عالمی تجارتی تنظیم کے اینٹی ڈمپنگ معاہدے (GATT 1994 کے آرٹیکل VI) کی متعلقہ شقوں کا حوالہ شامل ہے۔

Tags: pakistanturkey
ShareSend

Related Posts

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی
Latest

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز
اہم ترین 2

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
Turkey's fifth-generation fighter jet project
Latest

ترکیہ کے پانچویں نسل کے کان لڑاکا طیارے کا منصوبہ

24 July , 2026
پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم
Pakistan

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
Latest

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 July , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے
Pakistan

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

20 July , 2026
Next Post
پاکستان 2026 تک آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائے گا، رانا مشہود کا بڑا اعلان

پاکستان 2026 تک آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائے گا، رانا مشہود کا بڑا اعلان

Read this too

Trump's request to limit voting by mail rejected

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے سے متعلق ٹرمپ کی درخواست مسترد

26 July , 2026
Cadbury chocolate bar recalled in Canada.

کینیڈا میں کیڈبری چاکلیٹ بار واپس منگوا لیا گیا

26 July , 2026
New features introduced in NADRA's Pak-ID app; digital vehicle registration service launched for citizens of Balochistan.

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ میں نئے فیچرز متعارف، بلوچستان کے شہریوں کے لیے ڈیجیٹل گاڑی رجسٹریشن سروس شروع

26 July , 2026
Contact lost with Qatar Airways aircraft; Royal Air Force fighter jets intercepted and escorted it to Manchester.

قطر ایئرویز کے طیارے کا رابطہ منقطع، رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے گھیر ے میں لے کر مانچسٹر پہنچایا

26 July , 2026
Ukraine's Chargé d'Affaires summoned to the Iranian Foreign Ministry; protest lodged over the attack on an Iranian commercial vessel.

یوکرین کے ناظم الامور کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی ، ایرانی تجارتی جہاز پر حملے پر احتجاج ریکارڈ

26 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu