اسلام آباد (پاک ترک نیوز )ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ،ایرانی وزیر داخلہ اور وفد کا وفاقی وزیر محسن نقوی نے استقبال کیا ۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں، امید ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہوں گے۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا اپنے بھائی محسن نقوی سے دوبارہ ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا جبکہ علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔












