Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

ترکیہ کے پانچویں نسل کے کان لڑاکا طیارے کا منصوبہ

2 days ago
A A
Turkey's fifth-generation fighter jet project
Share on FacebookWhatsApp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ کی فضائی صنعت نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی طور پر تیار کیے جانے والے پانچویں نسل کے "کان” لڑاکا طیارے کا منصوبہ مقررہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور 2026 کے اختتام تک اس کے دو نئے نمونہ طیارے آزمائشی پروازیں کریں گے، جبکہ ترک فضائیہ کو پہلی کھیپ 2028 میں فراہم کرنے کا ہدف برقرار ہے۔

ترک فضائی صنعت کے سربراہ محمد دمیر اوغلو نے برطانیہ میں منعقدہ فارنبرو فضائی نمائش 2026 کے دوران بتایا کہ پی-1 اور پی-2 نامی دونوں نمونہ طیاروں کے زمینی آزمائشی مراحل شروع ہو چکے ہیں اور چند اہم تجربات مکمل ہوتے ہی ان کی پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ایک نمائشی طیارہ فروری 2024 میں کامیاب آزمائشی پرواز کر چکا ہے، جبکہ اب دونوں نئے نمونے منصوبے کے اگلے مرحلے میں جامع آزمائشوں کا حصہ بنیں گے۔

ترکیہ کا "کان” لڑاکا طیارہ فی الحال امریکی ساختہ ایف-110 انجنوں سے لیس ہے۔ تاہم روس سے ایس-400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کے بعد امریکہ نے پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے باعث مزید انجنوں کی فراہمی کئی برس تک تعطل کا شکار رہی۔

ترک فضائی صنعت کے سربراہ کے مطابق اب امریکی کانگریس نے ان انجنوں کی برآمد کی منظوری دے دی ہے اور کمپنی امریکی سازندہ ادارے کے ساتھ مل کر انجنوں کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز تقریباً دو سے اڑھائی سال بعد ہونا ہے، اس لیے انجنوں کی بروقت دستیابی میں کسی رکاوٹ کا خدشہ نہیں اور منصوبہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا چھوٹے جوہری ری ایکٹروں کا منصوبہ تیز

ترکیہ کا منصوبہ ہے کہ ابتدائی بلاک 10 اور بلاک 20 طیاروں میں امریکی انجن استعمال کیے جائیں، جبکہ 2032 سے تیار ہونے والے بلاک 30 اور بلاک 40 طیاروں میں مکمل طور پر ترکی میں تیار کردہ ٹی ایف-35000 انجن نصب کیے جائیں گے۔

ترک حکام نے یہ بھی بتایا کہ انڈونیشیا کے ساتھ صنعتی تعاون کا عمل بھی جاری ہے۔ انڈونیشیا پہلے ہی 48 "کان” لڑاکا طیاروں کا آرڈر دے چکا ہے اور اس کی فضائی صنعت کو طیارے کے پرزوں کی تیاری اور دیگر منصوبوں کی سپلائی چین میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ترک فضائی صنعت کے مطابق اس وقت انڈونیشیا میں کمپنی کے تقریباً 60 ماہرین کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں ان کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔

محمد دمیر اوغلو کا کہنا تھا کہ قان آئندہ کئی دہائیوں تک ترک فضائیہ کا بنیادی لڑاکا طیارہ ہوگا اور یہ منصوبہ کم از کم 20 سے 30 سال تک جاری رہے گا، جس سے ترکی کی دفاعی صنعت اور خود انحصاری کو مزید تقویت ملے گی۔

Tags: fifthgenerationfigterjetkaanturkey
ShareSend

Related Posts

Earthquake tremors in Turkey
Latest

ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے

18 July , 2026
ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پرتنقید ،ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو سے ناراض
اہم ترین 2

ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پرتنقید ،ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو سے ناراض

17 July , 2026
Turkey awards Field Marshal Asim Munir with Distinguished Service Medal
Latest

ترکیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لئے امتیازی خدمات کا تمغہ

15 July , 2026
Istanbul court orders issuance of international arrest warrant for Netanyahu.
Latest

نیتن یاہو کے عالمی گرفتاری وارنٹ جاری کئے جائیں۔استنبول کی عدالت کا حکم

15 July , 2026
NATO summit begins in Ankara; leaders of all 32 member countries participating.
Latest

نیٹو کے سربراہی اجلاس کا انقرہ میں آغاز ،تمام 32 رکن ممالک کے رہنما ئوں کی شرکت

July 7, 2026
وزیراعظم کی ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت
اہم ترین 2

وزیراعظم کی ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت

4 July , 2026
Next Post
The ban on Huawei could cost the European Union up to 40 billion euros.

ہواوے پر پابندی یورپی یونین کو 40 ارب یورو تک مہنگی پڑ سکتی ہے

Read this too

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 July , 2026
ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

25 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

25 July , 2026
نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 July , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu