کراچی (پاک ترک نیوز ) کراچی کی عدالت نے سانحہ گل پلازا کیس میں پولیس چالان مسترد کردیا۔ ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تفتیشی افسر مقرر کرنے کا حکم دےدیا گیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے انسانی جانیں ممکنہ مجرمانہ غفلت کے باعث ہوئیں، ذمہ داروں کا تعین ناگزیر ہے۔
عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تفتیشی افسر نے واقعے کے مکمل اور پہلوؤں پر موثر تفتیش نہیں کی، تفتیشی افسر اداروں کی مجرمانہ غفلت کی تحقیقات میں ناکام رہا ۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا 70 سے زائد قیمتی جانیں کسی قدرتی آفات کے نتیجے میں نہیں گئیں، گل پلازا میں سیفٹی اور رولز کی کیا خلاف ورزی کا تعین نہیں کیا گیا، انسانی جانیں ممکنہ مجرمانہ غفلت کے باعث ہوئیں، ذمہ داروں کا تعین ناگزیر ہے۔












