پشاور ( پاک ترک نیوز) پشاور میں گھر میں آگ لگ گئی ،ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے ،مرنے والوں میں میاں بیوی اورچار بچے شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا، مرنے والوں میں پچپن سالہ سراج ،چالیس سالہ اہلیہ ،نو سالہ حنایا، گیارہ سالہ حریرہ ،تین سالہ منہال اور چار سالہ حسنین شامل ہیں ،لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے ہتھیار خریدنے والے عالمی نیٹ ورک پر امریکی پابندیاں
ریسکیو کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔اموات آگ کی تپش اور دھویں کی وجہ سے ہوئی۔












