کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔ مرنےوالے ڈاکوؤں کی سوریش، رام چند اور انیل کے نام سے شناخت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارش ،فلش فلڈ سے 22افراد جاں بحق ،23زخمی
ایس آئی یو پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نشاندہی کے دوران ساتھیوں کےساتھ پولیس کے دوطرفہ فائرنگ کےتبادلے میں مارے گئے، ملزمان نے کلفٹن میں رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر آکاش کو قتل کیا تھا۔












