بنوں (پاک ترک نیوز )سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور لوکل پولیس نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں پانچ خارجی مارے گئے ،
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلاشنکوفیں، 10 میگزین، 5 بنڈولیئر، 2 ہینڈ گرینیڈز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا گیا
آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر پولیس کے جوانوں کو شاباش دی ہے ،آئی جی نے کہافتنہ الخوارج کے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔












