لاہور (پاک ترک نیوز ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں شملہ پہاڑی پر نادرا سینٹر کا اچانک دورہ کیا ،بے پناہ رش،لمبا انتظار ،اے سی بھی بند پائے گئے ، وزیرداخلہ محسن نقوی صورتحال دیکھ کر شدید برہم ہوئے اور سنٹر پر سہولتیں بہتر کرنے کا حکم دیا ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے پوچھا،
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاونٹرز ہر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے اور رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا ،وزیرداخلہ نے کہا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پہلے بھی وزٹ کر چکا ہوں۔ صورتحال بہتر تھی۔ آج شہریوں کا فیڈ بیک اچھا نہیں ملا ۔شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے












