Tuesday , 28 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

فزیکل کارڈ کی چھٹی، ڈیجیٹل شناختی کارڈ کو گرین سگنل مل گیا

4 months ago
A A
Physical card phased out, digital identity card gets green signal
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد( پاک ترک نیوز) ڈیجیٹل شناختی کارڈ کو قانونی حیثیت مل گئی ، کیا اب فزیکل کارڈ کی ضرورت ختم ہو گئی ،پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ایک اور اہم قدم، ڈیجیٹل شناختی کارڈ کو فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی قرار دے دیا گیا ہے۔ اب شہری اپنے موبائل فون کے ذریعے بھی شناخت ثابت کر سکیں گے۔ کیا یہ سہولت واقعی آسانی لائے گی یا نئے خدشات جنم لیں گے؟


ڈیجیٹل دور میں پاکستان بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاں اب شناختی کارڈ صرف جیب میں رکھنے کی چیز نہیں بلکہ موبائل میں محفوظ ایک کلک کی دوری پر دستیاب ہے۔نادرا کی جانب سے متعارف کرایا گیا ڈیجیٹل شناختی کارڈ، شہریوں کو ایک نئی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے تحت فزیکل کارڈ کے بغیر بھی شناخت ممکن ہو گئی ہے۔
ترجمان نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے۔ بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹوکاپی طلب کررہے ہیں، یہ طرزِعمل مروجہ قانونی وضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے، نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دئیے گئے۔ یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں۔ترجمان کے مطابق شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہے، تمام سرکاری محکمے، عوامی و مالیاتی ادارے، ٹیلی کام آپریٹرز ان احکامات کی پابندی یقینی بنائیں۔ شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔


عوام کا کہناہے یہ بہت اچھا اقدام ہے، کارڈ ساتھ رکھنا ضروری نہیں رہے گا،اگر سسٹم محفوظ ہو تو یہ بہترین سہولت ہے،تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیٹا سکیورٹی اور سسٹم کی دستیابی کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے، تاکہ کسی بھی قسم کی بداعتمادی پیدا نہ ہو۔
ڈیجیٹل شناختی نظام نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ جعلسازی کے امکانات بھی کم کرے گا، جبکہ شہریوں کو سرکاری و نجی خدمات تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔
ڈیجیٹل شناختی کارڈ، سہولت بھی اور چیلنج بھی… اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام اسے کس حد تک قبول کرتے ہیں اور ادارے اس نظام کو کتنا مؤثر بناتے ہیں۔

Tags: #idcardcarddigitalNADRA
ShareSend

Related Posts

Good news for Pakistanis living in the City of the Prophet (peace be upon him), all NADRA services restored
Latest

شہرِ نبوی ﷺ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نادرا کی تمام سروسز بحال

14 July , 2026
First four-year Hajj policy approved; decision made to digitize Hajj operations.
Latest

پہلی چار سالہ حج پالیسی منظور، حج آپریشن ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

July 8, 2026
Pakistan Railways decides to introduce modern digital system
Latest

پاکستان ریلویز کا جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

26 May , 2026
National Digital Masterplan preprations enter final stage
Latest

نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیاری کے حتمی مرحلے میں داخل

19 May , 2026
Digitization in local languages ​​is the need of the hour, says Shaza Fatima
Latest

مقامی زبانوں میں ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،شزا فاطمہ

5 May , 2026
Digital change in passport system, now passport will be available at home in 14 days
Latest

پاسپورٹ نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی،اب پاسپورٹ 14روز میں گھر بیٹھے ملے گا

3 May , 2026
Next Post
5G service activated in Pakistan, ushering in a new era of digital development and investment

پاکستان میں 5 جی سروس فعال، ڈیجیٹل ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

Read this too

The South Korean hockey team has arrived in Pakistan.

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

28 July , 2026
Pakistan team bowled out for 282; West Indies hold a 155-run lead.

پاکستان ٹیم 282رنز پر آؤٹ ،ویسٹ انڈیز کو 155رنز کی برتری

28 July , 2026
Economic pressure could play a key role in persuading Tehran to negotiate, US officials say

معاشی دباؤ تہران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،امریکی حکام

28 July , 2026
فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

27 July , 2026
فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu