راولپنڈی (پاک ترک نیوز )لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیے جانے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
جنرل سید عامر رضا نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں قومی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔












