Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

ترکیہ کا جدید بیلسٹک میزائل لانچ6ہزار کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت

3 months ago
A A
Turkey launches advanced ballistic missile capable of hitting 6,000 kilometers
Share on FacebookWhatsApp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ کی دفاعی صنعت نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی،استنبول میں دفاعی نمائش ساہا میں پہلی بارچھ ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والا جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا ۔
میزائل یلدرم ہان آواز کی رفتار سے پچیس گنا تیز رفتاری سے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل میں مائع ایندھن کا جدید نظام استعمال کیا گیا ہے اور یہ چار راکٹ انجنوں پر مشتمل ہے۔
ترکی وزارتِ دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ اس میزائل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ میک 25 تک رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کی رینج تقریباً 6 ہزار کلومیٹر ہے۔


حکام کے مطابق یلدرم ہان سسٹم مائع نائٹروجن ٹیٹرو آکسائیڈ کو بطور ایندھن استعمال کرتا ہے اور چار راکٹ انجنز سے لیس ہے، جس کے باعث اسے ترکی کے اب تک کے جدید ترین میزائل پلیٹ فارمز میں شمار کیا جا رہا ہے۔میزائل ’ساہا انٹرنیشنل ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبیشن‘ میں پیش کیا گیا، جہاں ترکی کی بڑی دفاعی کمپنیوں اور سرکاری اداروں نے مختلف شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی اپنی دفاعی صنعت کو وسعت دینے کے لیے میزائل سسٹمز، بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز، فضائی دفاع، ہوا بازی اور خلائی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ترکیہ ڈرون ٹیکنالوجی، میزائل نظام، فضائی دفاع، ہوابازی اور خلائی منصوبوں میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔ترکیہ گزشتہ برسوں میں اپنی دفاعی صنعت میں خود انحصاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور جدید ہتھیاروں کی تیاری پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اس حکمتِ عملی کا مقصد ملکی دفاعی ضروریات کو مقامی سطح پر پورا کرنا اور عالمی دفاعی منڈی میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔
ساہا نمائش خطے کی اہم دفاعی تقریبات میں شمار ہوتی ہے جہاں عالمی دفاعی کمپنیاں، فوجی وفود اور خریداری کے ذمہ دار حکام شریک ہوتے ہیں۔ ترکیہ کی جانب سے جدید میزائل کی نمائش کو دفاعی میدان میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو آنے والے وقت میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔
عالمی سطح پر دفاعی توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ بڑی طاقتیں جدید ہتھیاروں کی دوڑ میں مصروف ہیں، اور ایسے میں ترکیہ کا "یِلدِرم ہان” جیسے میزائل متعارف کروانا اس بات کی علامت ہے کہ وہ اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہنا چاہتا۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے درمیان سکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں، ترکیہ کی یہ صلاحیت اسے ایک اسٹریٹیجک اہمیت فراہم کرتی ہے۔


تاہم، اس ترقی کے ساتھ کئی سوالات بھی جنم لیتے ہیں۔ کیا اس طرح کے جدید ہتھیار خطے میں اسلحہ کی دوڑ کو مزید تیز کریں گے؟ کیا یہ پیش رفت دفاعی توازن کو بہتر بنائے گی یا نئی کشیدگیوں کو جنم دے گی؟ یہ وہ سوالات ہیں جن پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔
حقیقت یہ ہے کہ جدید دور میں دفاعی طاقت صرف جنگی صلاحیت کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ملک کی تکنیکی ترقی، معاشی استحکام اور عالمی اثر و رسوخ کی علامت بھی بن چکی ہے۔ ترکیہ کا حالیہ اقدام اسی سمت میں ایک بڑا قدم ہے، جو اسے نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی دفاعی منظرنامے میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر مزید مستحکم کر سکتا ہے۔
آخر میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ "یِلدِرم ہان” صرف ایک میزائل نہیں بلکہ ایک پیغام ہے۔ایک ایسا پیغام جو ترکیہ کی بڑھتی ہوئی خوداعتمادی، تکنیکی مہارت اور عالمی سطح پر اپنے مقام کو مضبوط بنانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

Tags: #turkeybalisticmissilelaucnch
ShareSend

Related Posts

Further depreciation of the Turkish lira is likely
Latest

ترک لیرا کی قدر میں مزید کمی کا امکان

21 July , 2026
Over 1.1 million flights used Turkish airspace during the six-month period.
Latest

6ماہ کے دوران 1.1ملین سے زائد پروازوں کا ترکیہ کی فضائی حدود کا استعمال

18 July , 2026
Türkiye has sent an atomic clock into space.
Latest

ترکیہ نے ایٹمی گھڑی خلا میں پہنچا دی

18 July , 2026
Türkiye is not merely purchasing F-35 aircraft; it is returning to the manufacturing program, a Turkish official claims.
Latest

ترکیہ ایف۔ 35 طیارے صرف خرید نہیں رہا، تیاری کے پروگرام میں واپس آ رہا ہے۔ترک عہدیدار کا دعویٰ

18 July , 2026
Record increase in the number of tourists coming to Turkey via cruise ships
Latest

کروز جہازوں کے ذریعے ترکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضا فہ

18 July , 2026
Several Afghan nationals arrested in Turkey and Poland.
Latest

ترکیہ اور پولینڈ میں کئی افغان باشندے گرفتار

18 July , 2026
Next Post
معرکہ حق،پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ

معرکہ حق،پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ

Read this too

Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

24 July , 2026
Banned TTP is carrying out terrorist attacks in Pakistan from Afghan soil, says Ishaq Dar

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار

24 July , 2026
The ban on Huawei could cost the European Union up to 40 billion euros.

ہواوے پر پابندی یورپی یونین کو 40 ارب یورو تک مہنگی پڑ سکتی ہے

24 July , 2026
Turkey's fifth-generation fighter jet project

ترکیہ کے پانچویں نسل کے کان لڑاکا طیارے کا منصوبہ

24 July , 2026
Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu