واشنگٹن( پاک ترک نیوز) ترک پارلیمان کی قومی دفاعی کمیٹی کے چیئرمیناور ترک مسلح افواج کے سابق سربراہ ہلوسی آکار نے کہا ہےکہ امریکی قانون سازوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے بعدجوانتہائی مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئیںوہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ترکیہ ایف۔ 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں محض ایک خریدار کے طور پر نہیں بلکہ پہلے کی طرحپیداواری شراکت دار کے طور پر واپس آ رہا ہے۔
واشنگٹن میں ترکسفیر کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آکار نے ترکیہ کے لیے تیار کیے گئے مگر کبھی حوالے نہ کیے جانے والے ایف۔ 35 طیاروں کی حیثیت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد اس عمل کے ممکنہ طور پر آگے بڑھنے کے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ ان طیاروں کا محض خریدار نہیں ہے بلکہ اس پروگرام کے پیداواری شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق آکار نے کہاہم پروگرام میں واپس آ رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ہماری کچھ ذمہ داریاں ہیں۔ جن میں پرزوں کی تیاری کے فرائض بھی شامل ہیں۔ اور ہم انہیں پورا کریں گے۔ لہٰذا یہ ایک مربوط پروگرام ہے اور ہم اس میں اپنے حصے کام جاری رکھیں گے۔
آقار نے کہا کہروسی دفاعی نظام ایس۔ 400 کے معاملے سے متعلق تکنیکی اور آپریشنل امور مستقبل میں متعلقہ ترک وزارتوں کی جانب سے انجام دیے جائیں گے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ فریقین ٹھوس پیش رفت کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ یہ معاملہ کسی اچھے نتیجے تک پہنچے گا۔ یہ یقیناً تکنیکی، آپریشنل اور وزارت کی سطح کے معاملات ہیں۔ کانگریس اس عمل کا حصہ نہیں ہے۔ تاہم خوش آئین بات یہ ہے کہ ان ملاقاتوں کے بعد ہمیں یہ تاثر ملا کہ اس معاملے میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں اپنے ذرائع سے ترکیہ کے بارے میںمثبت معلومات موصول ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کروز جہازوں کے ذریعے ترکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضا فہ
آکار نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ آخرکار ایس۔ 400 کا معاملہ کسی نہ کسی طرح حل ہو جائے گا۔ ہمیں اس سلسلے میں کچھ پیش رفت کی توقع اور امید ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ایف۔ 35 پروگرام کی معطلی کی وجہ ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام ہے۔ لہٰذا جب یہ مسئلہ حل ہو جائے گا توایف۔ 35 پروگرام قدرتی طور پر دوبارہ بحال ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ ترکیہ کے لئے تیار کئے گئے پہلے چھ ایف۔ 35 طیارےاب بھی لیوک ایئر فورس بیس (ایریزونا، امریکہ) کے ایک ہینگر میں موجود ہیں۔












