اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کےخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں ،عمران خان رہائی فورس کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 29 جولائی کو ہوگی۔
خیبرپختونخوا میں 9 مئی مقدمات واپس لینے کےخلاف اپیل پر بھی 29 جولائی کو سماعت ہوگی،چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ،آئینی عدالت نے 9 مئی مقدمات کی واپسی پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے پشاور میں حملے کا کیس واپس لینے کے حکومتی فیصلے کیخلاف رجوع کیا گیا تھا۔ریڈیو پاکستان نے درخواست میں مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔












