واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا نیا دورآج واشنگٹن میں شروع ہو گا،لبنان براہِ راست بات چیت کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی کوشش کرے گا۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ دو مارچ سے جاری تنازع کے حل کا واحد راستہ براہِ راست مذاکرات ہیں۔ تاہم ایران اور امریکا کے حالیہ مفاہمتی معاہدے نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا جس کے تحت لبنان سمیت مختلف محاذوں پر لڑائی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران معاہدے پر قائم نہیں رہا تو وہی کروں گا جو مجھے کرنا ہے،ٹرمپ کی دھمکی
مبصرین کے مطابق اس پیش رفت نے لبنان کی مذاکراتی پوزیشن کو کمزور کیا ہے، جبکہ اسرائیل کے ساتھ جاری بات چیت کی افادیت پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔












